ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: چرچ کے اندربے قابو کار گھس گئی۔ اسکولی بچے بال بال بچ گئے

منگلورو: چرچ کے اندربے قابو کار گھس گئی۔ اسکولی بچے بال بال بچ گئے

Wed, 17 Jul 2019 23:23:15    S.O. News Service

منگلورو17/جولائی (ایس او نیوز)ایک جان لیوا اور ہولناک حادثہ اس وقت ٹل گیا جب چرچ کے پارکنگ علاقے سے نکلنے اورچرچ کے مِنی ہال میں گھسنے والی بے قابو کار کے راستے سے اسکولی بچوں کو گھسیٹ کر بچالیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بیجائی میں واقع ایک چرچ کے احاطے میں یہ حادثہ پیش آیا جب بے قابو کار پارکنگ ایریا سے گزرکر سیدھے نشیبی راستے سے چرچ کے اندر گھس گئی۔ اس وقت کچھ اسکولی بچے اس مقام پر گھوم پھر رہے تھے۔ بے قابو ہوتی کار کو دیکھ کر بڑی سرعت کے ساتھ والدین نے بچوں کو کار کے راستے سے ہٹالیا اس طرح چرچ کے منی ہال کا دروازہ توڑ کر کار اندرداخل ہونے کے باوجود کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا اور ایک سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔


Share: